لکھنؤ،14/ جون (آئی این ایس انڈیا) یوگی حکومت نے اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو کو وائی زمرے کی سیکورٹی دی ہے۔ جوائنٹ سکریٹری سنیل کمارنے اس سے متعلق حکم جاری کیا ہے۔ پرتیک یادو کی اہلیہ اپرنا یادو نے لکھنؤ کی کینٹ سیٹ سے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر 2017 میں الیکشن لڑ چکی ہیں۔ اپرنا پہلے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے مل چکی ہیں اور وقتا فوقتا وزیر اعظم مودی اور سی ایم یوگی کی تعریف کرتی ہیں۔اپرنا یادو نے یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے کاموں کی تعریف کرچکی ہیں۔ اس وقت اپرنا نے کہاتھا کہ وزیر اعلی بننے کے باوجود یوگی آدتیہ ناتھ زمین کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ وہ میرے لئے گرو کی طرح ہیں۔